ڈی جی رینجرز کی سروسز ہسپتال آمد، احسن اقبال کی عیادت کی

پیر 7 مئی 2018 12:06

ڈی جی رینجرز کی سروسز ہسپتال آمد، احسن اقبال کی عیادت کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے سروسز ہسپتال جا کر قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ڈی جی رینجرز کی سروسز ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔