لاہور کی طرز پر فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں بھی بھکاریوں کی فلاح و بہبود کیلئے بیگرز ہوم بنانے کافیصلہ

پیر 7 مئی 2018 14:25

فیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) لاہور کی طرز پر فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں بھی بھکاریوں کی فلاح و بہبود کیلئے بیگرز ہوم بنانے کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ متعلقہ حکام کو فوری سرکاری جگہ تلاش کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل ویلفیئر وبیت المال پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ بیگرز ہو م میں مرد وخواتین گداگروں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے انہیں مختلف مہارتوں سے آراستہ کیاجائیگا تاکہ وہ ہنرمند بن کر باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔

انہوںنے بتایاکہ جگہ کی نشاندہی ہوتے ہی وہاں جدید سہولیات سے آراستہ بیگر ز ہو م کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ایسی این جی اوز جو بیگرز ہوم چلانے میں دلچسپی رکھتی ہوں اور گداگری کے تدارک کیلئے حکومتی اداروں کاہاتھ بٹانے کی خواہش مند ہوں و ہ بھی فوری طور پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کریں تاکہ ان کی مشاورت و معاونت سے مزید اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :