ہری پور جیولرز پر ہونے والی چوری کے زیورات فی الفور برآمد کرے، صدر صرافہ ہری پور

پیر 7 مئی 2018 14:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ہری پور پولیس نیو عبدالرحمن جیولرز پر ہونے والی چوری کے باقی زیورات بھی فی الفور برآمد کرے، ملزمان کے گرفتار ہونے اور کچھ سامان اور رقم برآمد ہونے کے باوجود باقی چوری شدہ زیورات کا نہ ملنا شکوک پیدا کر رہا ہے، چوروں نے جن سہولت کاروں کے نام لئے تھے ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ورنہ ہم بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہا ر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے دفتر صرافہ میںہونے والے اجلاس صدر صرافہ خانزیب گل صراف، جنرل سیکرٹری افتخار احمد، حاجی حفیظ، محمد اشرف محمد اسحاق عابد اور چیئرمین نعیم عابد اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جس ذمہ داری اور چابکدستی سے چور گروہ کو گرفتار کیا وہ قابل تحسین ہے لیکن مال کا برآمد نہ ہونا اور چوروں کی طرف واشگاف الفاظ میں اپنے دیگر سہولت کار ساتھیوں کی نشاندھی کے باوجود پولیس کی مکمل خاموشی شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے جو مجرمانہ غفلت ہے یا سہولت کاروں کا اثر و رسوخ یا پیسے کی گردش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

صرافہ ایسوسی ایشن ڈی پی او، ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس چوری میں چوری ہونے والے باقی ماندہ زیورات اور رقم کو برآمد کروایا جائے ورنہ صرافہ برادری بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی اور اپنے حق کے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :