اصغر خان کیس ،ْ سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے وکیل کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعامسترد

مقدمے کو وقفے کے بعد سنیں گے اس کیس میں التوا نہیں دیا جائیگا ،ْچیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

پیر 7 مئی 2018 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے وکیل کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعامسترد کردی۔پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی3 رکنی بینچ نینظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کو روسٹرم پر طلب کیا،جہاں اسلم بیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں صرف ایک روز قبل اطلاع ملی وہ کیس کی تیاری نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمے کو وقفے کے بعد سنیں گے اس کیس میں التوا نہیں دیا جائیگا۔چیف جسٹس نے اس دوران سابق ایئرمارشل اصغر خان مرحوم کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب کیس کا خلاصہ آپ نے دینا ہے ،ْاصغر خان کیس 1990 کی انتخابی مہم میں اسلامی جمہوری اتحاد میں شامل جماعتوں اور رہنماؤں میں رقوم کی تقسیم پر مبنی ہے ،ْجب یہ معاملہ عدالت میں آیا تو اسے اصغر خان کیس کا نام دیا گیا۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی بیان حلفی میں یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ پیسے مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب سے لیکر بانٹے گئے تھے۔عدالت نے اصغر خان کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت کچھ گھنٹوں کیلئے ملتوی کر دی ۔