چاہ بہار بندرگاہ گوادر کے لئے چیلنج نہیں‘ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارتی رسائی دے سکتا ہے۔ وزیراعظم عباسی

پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا۔ ملکی تاریخ میں دوسری حکومت مدت پوری کر رہی ہے-اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 مئی 2018 15:42

چاہ بہار بندرگاہ گوادر کے لئے چیلنج نہیں‘ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مئی۔2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا خطہ توانائی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارتی رسائی دے سکتا ہے۔ خطے کی ترقی کے لئے سی پیک جیسے منصوبے بنانا ہوں گے۔ بلوچستان میں 1200 کلومیٹر شاہرائیں تعمیر کیں۔موٹر ویز سے رابطے کے لئے بہترین ذرائع میسر آرہے ہیں۔

پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے۔ پیر کو بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں سمپوزیم کا انعقاد اہم ہے پاکستان سے منسلک تجارتی خطہ دنیا کا چالیس فیصد ہے جغرافیائی حیثیت سے استفادہ کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کی80 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے جغرافیائی حیثیت کو روابط کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔

ہمارا خطہ توانائی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارتی رسائی دے سکتا ہے۔ افغان سکیورٹی مسائل سے دوچار ہے خطے کی ترقی کے لئے سی پیک جیسے منصوبے بنانا ہوں گے۔ بلوچستان میں 1200 کلومیٹر شاہرائیں تعمیر کیں۔ ہمیں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقائی روابط اور تجارت ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہیں۔

موٹر ویز سے رابطے کے بہترین ذرائع میسر آرہے ہیں۔ پاکستانی معیشت مستحکم ہورہی ہے رواں سال تقریباً چھ فیصد شرح نمو حاصل کی۔ پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے چاہ بہار بندرگاہ گوادر کے لئے چیلنج نہیں چاہ بہار بندرگاہ بھی علاقائی تجارت میں معاون ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا۔

ملکی تاریخ میں دوسری حکومت مدت پوری کر رہی ہے‘ درپیش چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا۔ 5 سال میں چیلنجز کے باوجود ترقی کی جانب بڑھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کا فقدان تھا‘ ہم نے ملک میں گیس کی قلت کاخاتمہ کیا‘ بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے اقتصادی راہداری کی تعمیر علاقائی روابط کا وژن ہے ‘ملک میں 17 سو کلو میٹر طویل موٹر ویز بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی زونز کے قیام کے لیے بھی سرمایہ کاری کی گئی۔ اقتصادی زونز سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ملکی تاریخ میں دوسری حکومت مدت پوری کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی ترقیاتی پالیسیوں پر اتفاق رائے سے عمل پیرا ہیں۔ شرح نمو کو 9 فیصد تک لے جانا انتہائی ضروری ہے ’پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پہلی ترجیح بن رہا ہے۔