ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

پیر 7 مئی 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزایافتہ سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔ جب سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ طیبہ کے والد کی جانب سے راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کی وجہ سے سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ۔ ۔