Live Updates

آپ کو 22 سال سیاست میں ہو گئے کیا آپ کرکٹ کی ٹرمنالوجی سے باہر نہیں نکل سکتے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان نے دلچسپ جواب دے دیا

پی ٹی آئی کی حکومت میں اسد عمر وزیرخزانہ ہوں گے،میں اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ نہیں ہوں نواز شریف ہیں،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انٹرویو میں گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مئی 2018 16:50

آپ کو 22 سال سیاست میں ہو گئے کیا آپ کرکٹ کی ٹرمنالوجی سے باہر نہیں نکل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : آپ کو 22 سال سیاست میں ہو گئے کیا اب کرکٹ کی ٹرمنالوجی سے باہر نہیں نکل سکتے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان نے دلچسپ جواب دے دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں اسد عمر وزیرخزانہ ہوں گے،میں اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ نہیں ہوں نواز شریف ہیں،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی انٹرویو میں گفتگو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے اکتوبر 2011ء میں مینار پاکستان پر جلسہ کیا تو ن لیگ والوں نے کہا کہ جلسہ جنرل پاشا نے کروایا ہے۔

لیکن جب 2013ء کے الیکشن ہوئے تو پنجاب کے اندر آر او الیکشن ہوئے۔اور یہ صرف میں نے نہیں کہا بلکہ دگر سیاسی جماعتوں نے بھی کہا کہ اس لیے میں اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے تو نواز شریف ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نےتونوازشریف کی الیکشن میں مدد کی ۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی طرح اندھیرےمیں چھپ کرجنرلزسےنہیں ملتا جب ملتاہوں توعوام کو بتاتا ہوں،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملا تو میں چھپ کر نہیں ملا۔

پروگرام کے دوران صحافی محمد مالک نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کو 22 سال سیاست میں ہو گئے کیا اب آپ کرکٹ کی ٹرمنالوجی سے باہر نہیں نکل سکتے؟جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کی گود میں پلنے والوں کو کیا پتا کہ محنت کرنا کیا ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی نے بھی سیاست میں 22 سال محنت نہیں کی۔جب صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ تو کہتے ہیں کہ آپ کو سیاست نہیں آتی تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو بڑی اچھی سیاست آتی ہے۔

ان دس سالوں میں 6ہزار ارب سے پاکستان کا قرضہ 27ہزار ارب پر پہنچ گیا ہے۔تو پھر ان کو کیسے اچھی سیاست آتی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوئی تو اسد عمر ہمارے وزیر خزانہ ہو گے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات