کمشنرسرگودھا کاگورنمنٹ کامرس کالج میں انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا دورہ

پیر 7 مئی 2018 16:55

سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) چیئرمین بورڈ /کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب نے گورنمنٹ کالج آف کامرس فیصل آباد روڈ میں انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل کی نگرانی اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیدواروں کی جوابی کاپیوں کی پڑتال کی اور سوالنامہ دیکھا، بعدازاں انہوں نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ وسکینڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں بورڈ ممبران کے علاوہ سیکرٹری وکنٹرولر بورڈ اور آڈٹ واکاؤنٹس افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بورڈ کے مالی وانتظامی مطالبات ودیگر امورزیر بحث لائے گئے۔ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ ایک خود مختار ادارہ ہے اس کے انتظامات کو چلانے میں ضابطے کی کوئی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی اور تمام معاملات بورڈ قوانین کے مطابق نمٹائے جائیںگے۔ انہوں نے بورڈ پر مالی بوجھ کو کم سے کم رکھنے کیلئے کوئی بھی غیر ضروری بھرتی نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،بورڈ میں 17-A کے تحت بھرتی دس کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمتوں کو قواعد کے مطابق مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :