عدالت کا شرجیل انعام کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال پر سخت برہمی کا اظہا ر

پیر 7 مئی 2018 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) عدالت احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال پر سخت برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے انہیں تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال پر سخت برہمی کا اظہا ر کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ تین دن میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ تین دن میں پیش کریں ۔ عدالت کا اظہار برہمی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا ۔ شرجیل انعام کو اب تک کیا طبی سہولیات فراہم کی گئیں ، عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔و اضح رہے کہ گذشتہ ماہ طبی رپورٹ کی بنیاد پر سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔