وزیر داخلہ پر حملے کی بنیادی وجہ غیر ذمہ دار لوگوں کے نفرت انگیز بیانات ہیں‘ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو آپس میں لڑا کر مفادات حاصل کئے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 18:57

اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پر حملے کی بنیادی وجہ سیاست کے اندر غیر ذمہ دار لوگوں کے نفرت انگیز بیانات ہیں‘ میڈیا نفرت انگیز چیزوں کو کٹ ڈائون کرے‘ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہو۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو آپس میں لڑا کر مفادات حاصل کئے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے جبکہ اس کی ایک بنیادی وجہ سیاست کے اندر غیر ذمہ دار لوگوں کے نفرت انگیز بیان بھی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے شکیل آفریدی کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں را‘ موساد سمیت دیگر ایجنسیاں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔