نوشہرہ ،الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سسر اور داماد کے حلقوں میں دھڑلے سے بھرتیاں ،قیاتی کاموں کے ٹینڈرز،سنگ بنیاد کی افتتاحی تقاریب جاری

پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈویڑن کے دفتر میں ٹھیکیداروں نے ٹینڈروں میں لوٹ سیل کی منڈی لگادی

پیر 7 مئی 2018 20:48

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سسر اور داماد کے حلقوں میں دھڑلے سے بھرتیاں ،ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز۔سنگ بنیاد کی افتتاحی تقاریب جاری۔ پرویزخٹک اور ان کے داماد کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرزکی اوپننگ ایڈمنسٹریٹو منظوریاں جاری۔ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈویڑن نوشہرہ کے دفتر میں ٹھیکیداروں نے ٹینڈروں میں لوٹ سیل کی منڈی لگادی۔

پیر کے روز پبلیک ہیلتھ نوشہرہ کے دفتر میں ٹنیڈروں کی سرعام بندر بانٹ ھوء۔۔ مک مکا سے ریٹ ڈالے گئے۔پہلی بار ٹیھکیداروں نے کھل کر پبلیک ہیلتھ ایکسیئن کی موجودگی میں سمجھوتہ کر لیا۔ پہلی بار سر عام مک مکا کر کے ریٹ ڈالے گئے دس اور گیارہ بی لو کے ریٹ ڈالے گئے۔حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

ٹھیکیداروں نے ملکر خوب مال کمائی کر لی۔

کرپشن کمیشن کے ریٹ ایکسیئن نوشہرہ کے دفتر میں انکی موجودگی میں فکس کئے گئے۔اور پھر مک مکا کے ریٹ نیٹ کے حوالے کیئے گئے۔اور مک مکا کے فکس شدہ ڈالے گئے ریٹ کو ای ٹینڈرز کا نام دیا گیا۔ انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن اف ہاکستان اور نوشہرہ سے فوری طور پر نوشہرہ سسر داماد پرویزخٹک اور انکے داماد کے حلقوں میں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سرکاری محکموں کی جانب سے ٹینڑرز کی اوپننگ ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقاریب کی فوری طور پر نوٹس لینے اور زمہ دار افسروں کے خلاف کارواء کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔