کوئٹہ ، بلوچستان بار کونسل کا ملازمت سے وابستہ وکلا ء کے خلا ف بار کونسل کے رولز کے تحت کارروائی کا فیصلہ

پیر 7 مئی 2018 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) بلوچستان بار کونسل نے ملازمت سے وابستہ وکلا ء کے خلا ف بار کونسل کے رولز کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور وہ وکلاء جو سرکاری نیم سرکاری اداروں کارپوریشن وفاقی اداروں مثلا ً گیس واپڈا یونیورسٹی اور دیگر نجی اداروں میں ملازمت کرتے ہیں اور جنہوں نے تاحال اپنا لائسنس معطل نہیں کروایا تھا بار کونسل نے اکا ونٹنٹ جنر ل کے دفتر و دیگر تما م دفتروں سے تصدیق شروع کرا دی اب تک با ر کونسل کو مو صول شدہ ڈیٹا کی روشنی ان تما م وکلاء کو ان کے دیئے گئے ایڈریس اورتمام ڈسٹرکٹ بار روم پر انفرادی شو کا ز نوٹسز ز بھی بھجوا چکے ہیں اور اس کے علاوہ پریس اور الیکڑانک میڈیا کے ذریعے اخری مر تبہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنا لائسنس معطل کروائیں وگرنہ ان کے خلاف بار کونسل ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہیوے ملازمت رکھنے والا وکلا کے لا ئسنس منسو خ کئے جائیں گے اب تک تین سو سے زائد وکلاء کو نوٹسسز جاری کردیئے ہیں اور ان وکلاء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر بارکونسل سے رجوع کریں۔