جیکولین فرنینڈس کو ڈیجیٹل ایکٹیوازم ایوارڈ’’ پیٹا‘‘ سے نوازا جائے گا

منگل 8 مئی 2018 12:33

جیکولین فرنینڈس کو ڈیجیٹل ایکٹیوازم ایوارڈ’’ پیٹا‘‘ سے نوازا جائے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ڈیجیٹل ایکٹیوازم ایوارڈ’’ پیٹا‘‘ سے نوازا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس کو بھارتکا ڈیجیٹل ایکٹیوازم ایوارڈ’’ پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز‘‘( پیٹا) دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو یہ ایوارڈ سوشل میڈیا پرجانوروں سے متعلق آگاہی اور ان سے بہتر سلوک کے فروغ کے لئے خدمات پر دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

یہ ایوارڈ نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کے موقع پر 11مئی کو دیا جائے گا۔ جیکولین فرنینڈس ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ریس تھری‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں ۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔