ہنگو پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی‘

2 اشتہاریوں سمیت 15ملزمان گرفتار

منگل 8 مئی 2018 12:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں تیزکردی ہیں،تازہ چھاپوں میں 2۱ اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افرادگرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے 3کلاشنکوف،8 پستول،310گرام چرس،7چارجرز،1بندوق اور400 مختلف بورکے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہر کی ہدایت پرتھانہ سٹی،صدر،دوابہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرعمرحیات اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کے قیادت میں ضلع بھرکے ٹارگیٹڈ مقامات پرچھاپے لگائے ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس کے سربراہ آصف گوہرنے صحافیوں کوبتایاکہ ان کامیاب چھاپوں میں قتل، اقدام قتل اورڈرانے دھمکانے اورفائرنگ کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاریوں امت خان ولدسردارخان، شاداب خان عرف امین خان ولدامت خان سکنہ محمدخواجہ سمیت15ملزمان گرفتارکرکی3کلاشنکوف،8 پستول،1 بندوق،7چارجرز،400مختلف بورکے کارتوس 310گرام چرس برآمدکرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگوکے تمام تھانوں کے حدودمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق اوربغیرکسی مصلحت اوردبائوکے کاروائی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :