کامسیٹس کانووکیشن میں 24 طلبہ کو نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر گولڈ، سلور اور برائونز میڈل دیئے گئے

منگل 8 مئی 2018 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن کے دوران 24 طلباء و طالبات کو نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر گولڈ، سلور اور برائونز میڈل دیئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ستارہ امتیاز مہمان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز پہنائے اور مبارکباد دی جن میں بیچلرز آف سائنس ان الیکٹریکل الیکٹرانس انجینئرنگ میں دل نواز علی تارڑ کو کیمپس گولڈ، عقیل گل کو کیمپس سلور اور علی رضاء آصف کو کیمپس برائونز میڈل سے نواز گیا۔

بیچلرز آف سائنس ان الیکٹریکل پاور انجینئرنگ میں محمد ارسلان لیاقت کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ، واثق الله اور محمد فاہد کو کیمپس سلور جبکہ عدنان احمد خان کو کیمپس برائونز میڈل دیا گیا۔

(جاری ہے)

بیچلرآف سائنسز ان بزنس ایڈمنسٹریشن میں عجولہ شبیر کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیوٹ سلور، حناء خان کو کیمپس سلور جبکہ فاطمہ بی بی کو کیمپس برائونز میڈل دیا گیا۔

بیچلرز آف سائنسز ان ڈویلپمنٹ سٹڈیز میں عمارہ شاہ کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ میڈلز دیا گیا۔ بیچلرز آف سائنسز ان بائو ٹیکنالوجی میں نبیلہ ظفر کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیوٹ گولڈ، احمد مدنی کو سلور، ہیلری میری کو کیمپس برائونز جبکہ انجلین کو کیمپس برائونز دیا گیا۔ بیچلرز آف سائنسز ان ارتھ سائنسز میں عمر نظیر کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ، محمد عمر فاروق کو کیمپس سلور جبکہ بدر نصیر کیمپس برائونز میڈلز سے نوازا گیا۔

بیچلرز آف سائنسز ان انوائرنمنٹل سائنسز میں حفضہ بانو کو کیمپس گولڈ اور انسٹی ٹیویٹ گولڈ، شفیقہ علی کو کیمپس سلور جبکہ مہوش ظفر کو کیمپس برائونز میڈل دیئے گئے۔ بیچلرز آف سائنسز ان سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ذیشان طارق کو کیمپس گولڈ اور عدنان جمشید کو کیمپس سلور جبکہ بیچلرز آف سائنسز ان ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ نیٹ ورکنگ میں عثمان شہزاد کو کیمپس اور انسٹی ٹیویٹ میڈلز سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :