پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب ریاض ریجن کی جانب سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن فیاض علی خان کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 مئی 2018 16:06

پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب ریاض ریجن کی جانب سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی ..
رپورٹ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی 2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) تقریب میں ریاض میں تمام سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی نظامت کے فرائض خالد رانا نے سر انجام دئیے تقریب سے وسیم ساجد، چوہدری محمد رفیق،قیصر ندیم،سردار محمد نصیر خان،محمد کفیل،ملک محمود اعوان،رانا عدیل اکبر،وقار نسیم وامق،مبشر انوار،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر محمود باجوہ،ڈاکٹر ریاض چوہدری،امین تاجر،رانا عمر فاروق،تصدق گیلانی،ودود اقبال،چوہدری ناصر محمود آرائیں،پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی،رانا محمد روف،چوہدری مبین ،حافظ عبدالوحید،احسن عباسی،سردار محمد رزاق خان،انجینئر صداقت علی،اور ابو غالب نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ فیاض علی خان ایک خوش اخلاق ،نفیس اور بے لوث محبت کرنے والے انسان ہیں چھوٹوں سے پیار اور بڑوں کا احترام انکا شیوہ ہے پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں پاکستان کا فخر ہیں فیاض علی خان گورنمنٹ سیکٹر میں چالیس سال تک ملازم رہے ہیں اچھی اور خوبصورت یادیں چھوڑ کر جاریے ہیں اللہ تعالی انکو سدا سلامت اور صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے آمین فیاض علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ سب دوست میرا زندگی کا خوبصورت اثاثہ ہیں جن کو زندگی بھر بھول نہیں پاوں گا آپ سب نے مجھے بہت پیار دیا جب سعودی عرب آیا تھا تو چند اشیاء ضرورت کے کچھ بھی پاس نہ تھا آج اللہ تعالی کے فضل سے ہر نعمت سے اس ذات نے نوازا ہے لیکن آج میری ماں نہیں ہیں اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

مجھ سے اس عرصہ چالیس سال میں کوئی بھول ہوئی ہو تو معاف فرما دیجیئے شکریہ اب میرے بعد الیکشن تک خالد رانا پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر ہوں گے وسیم ساجد سیکرٹری جنرل ہوں گے تقریب کے آخر میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب ریاض ریجن کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی اس کے علاوہ کمیونٹی کے افراد نے بھی فیاض علی خان کو تحائف بھی پیش کئے‎