نیب نے سروسزکوآپریٹوسوسائٹی کی انتظامیہ اوردیگرکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی

منگل 8 مئی 2018 18:44

نیب نے سروسزکوآپریٹوسوسائٹی کی انتظامیہ اوردیگرکے خلاف ریفرنس دائرکرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی/اسلام آباد نے سروسزکوآپریٹوسوسائٹی ای الیون کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی۔ نیب کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملزمان عبدالرزاق میمن، رمضان ضیاء بھٹی، جاویداعوان، شاہدعزیز، خواجہ منظوراحمد اور دیگر نے بدعنوانی اورغلط کام کئے۔

انتطامی کمیٹی نے سوسائٹی کے بائی لاز، جن کے مطابق کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی جائیگی، کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فروخت کئے۔ انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ سابق انتظامیہ کے دور میں 10کمرشل پلاٹوں کو کرپشن اورغلط طریقے سے فروخت کیا گیا، ان مخصوص کیسوں میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی نہیں کی گئی۔بیان کے مطابق ایک اورکیس میں نیب راولپنڈی/ اسلام آباد نے وزارت تجارت ایمپلائزکوآپریٹوسوسائٹی کے کنٹریکٹر راجہ ایم اسحاق، محمدسلیمان اورمحمد ابراہیم کے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طورپر اختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی اخراجات میں خرد برد کیا اورغیرقانونی طورپرزیادہ ادائیگیاں کیں، بعدمیں آنیوالی انتظامی کمیٹیوں نے کسی تصدیق کے بغیریہ سلسلہ جاری رکھا حالانکہ انہیں معلوم ہوچکا تھا کہ ٹھیکہ دار کوزیادہ ادائیگیاں کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال کی ہدایات پرنیب راولپنڈی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا ہے کہ ان کاادارہ بلاامتیازاحتساب پریقین رکھتاہے اوراس ضمن میں چہروں پر نہیں بلکہ کیسوں پرتوجہ مرکوزکی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :