آرمی چیف کا نجم سیٹھی کے نام خط،ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار کی تعریف

میں پاکستان سپر لیگ کے میچز اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے آپ اور آپ کی ٹیم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں ، جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 8 مئی 2018 23:20

آرمی چیف کا نجم سیٹھی کے نام خط،ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کو ملک میں پاکستان سپر لیگ کے میچز اور ویسٹ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے انعقاد پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کے نام خط میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’’ میں پاکستان سپر لیگ کے میچز اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے آپ اور آپ کی ٹیم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں ، ان تاریخی کامیابیوں کی بدولت نہ صر ف پاکستان میں کرکٹ بحالی کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کے بارے میں غلط خیالات کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا ،میں پاکستان میں کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی کے انتظامات پر آپ کے عمدہ خیالات پر شکریہ ادا کرناچاہتا ہوں،پاک فوج ملک کاپر امن اور آگے بڑھتا ہوا امیج دکھانے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہر اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے ،ہم ان ایونٹس کو کامیاب بنانے کے لیے آپ کی انتھک محنت اور حب الوطنی کی قدر کرتے ہیں ‘‘۔

۔