Live Updates

امریکی مبصرین نے پاکستان میں سیاسی انتہا پسندی کا ذمہ دار نواز شریف اور مریم نواز کو قرار دے دیا

بھارتی معاشرے میں مودی نے زہر گھولا تھا،پاکستان میں وہی کام سابق وزیر اعظم اور انکی صاحبزادی مریم نواز کر رہی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 8 مئی 2018 21:30

امریکی مبصرین نے پاکستان میں سیاسی انتہا پسندی کا ذمہ دار نواز شریف ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مئی 2018ء ) امریکی مبصرین نے پاکستان میں سیاسی انتہا پسندی کا ذمہ دار نواز شریف اور مریم نواز کو قرار دے دیا۔امریکی مبصرین کا کہنا تھا کہ بھارتی معاشرے میں مودی نے زہر گھولا تھا،پاکستان میں وہی کام سابق وزیر اعظم اور انکی صاحبزادی مریم نواز کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عام طور عمران خان کے ناقدین کی جانب سے یہ نقطہ بڑے زور و شور سے اٹھایا جاتا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے سیاسی کلچر میں عدم برداشت کو فروغ دیا۔

ناقدین کی جانب سے اعتراض کیا جاتا ہے عمران خان نے گالی کی سیاست کو متعارف کروایا۔اس موقف کو بیان کرتے ہوئے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی کہا کہ یہ ہمارے مخالفین کی مہربانی ہے بات گالی سے شروع ہوکر گولی تک پہنچی۔

(جاری ہے)

تا ہم امریکی ماہرین اور مبصرین کی جانب سے پاکستان میں سیاسی انتہا پسندی کا ذمہ دار شریف خاندان کو قرار دے دیا۔

پروفیسر لھن سنگھ کا کہنا تھا جو زہر بھارتی معاشرے کیں مودی نے گھولا وہی نواز شریف اور انکی صاحبزادی نے پاکستانی معاشرے میں گھولا اور اپنے ہی لوگوں میں خلیج اور فاصلے پیدا کر دئیے۔اس حوالے سے ڈاکٹر سکاٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی کا ذمہ دار وہ سیاسی اور مذہبی طبقہ ہیں جن کے لیے اپنی ذات زیادہ اہم ہے۔

گیم چینجر ٹاسک فورس کے سربراہ عرفان سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ حکومتی دعووں میں اور زمینی حقائق میں زمین آسمان کا فرق ہے۔اس حوالے سے کولمبیا یونیورسٹی سے منسلک جیمز رائٹس کا کہنا تھا کہن جس ملک میں وزیر داخہلہ محفوظ نہ ہو وہاں عوام کیسے محفوظ ہوں گے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی نااہلی تسلیم کرکے مستعفی ہو جائے۔جمیز رائٹس کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں سیاستدان ملکی اداروں کے خلاف مہم جوئی نہیں کرتے جیسا شریف خاندان کع رہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات