پارٹی عہدیدار اور کارکن آپس کے اختلاف بھلا کر میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی چھتری تھلے اکٹھے ہو جائیں،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

بدھ 9 مئی 2018 01:10

حضرو ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن آپس کے اختلاف بھلا کر میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی چھتری تھلے اکٹھے ہو جائیں لیڈروں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں الیکشن کمشن نے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی ہوئی ہے تحصیل حسن ابدال کے چھبیس دیہاتوں کے لئے سوئی گیس کے پیسے جمع کروائے جا چکے ہیں ترقیاتی کاموں کیلئے 22کروڑ اور بجلی کیلئے 6کروڑ کی گرانٹ کی منظوری بھی ہو چکی تھی 2018میں بھی ہر گھر سے شیر شیر شیر کی آوازیں آئیں گی ان خیالات کا انہوں نے یونین کونسل جلو کے چیئرمین چوہدری رضوان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر کیا، چیئرمینز وائس چیئرمینز ،کونسلرز و عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا نا جائز مقدمات پر مقدمات درج کر کے لاڈلے کو آگے لانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسلم لیگ نون کے کارکن میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پوری قوم کو اچھی طرح معلوم ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورے اقتدار میں ترقی کی جانب گامزن کیا اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کارکن اور عہدیدار متحد ہو کر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ چلیں آپس میں اختلافات مارٹی کے لئے نقصان دہ ہیں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی بورڈ کرے گا جس امیدوار کو ٹکٹ ملے اس کی کامیابی کیلئے کارکن اس کا بھرپور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ہر گھر سے شیر شیر کی آوازیں بلند ہونگی ۔