وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 مئی 2018 08:44

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں 8 بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ خیبرپختونخوا کے شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےجبکہ پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکر میں بھی زلزلےکے جھٹکے کی رپورٹس سامنے آئیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔