بینظیر وویمن یونیورسٹی کی سکالر کا اپنے مقالے کا کامیاب دفاع

بدھ 9 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی ریسرچ سکالر مس سدرہ اقبال (شعبہ نفسیات) نے اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ماہ نظیر ریاض کی زیر نگرانی مکمل کیا اور ان کی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر ذکیہ علی ،اباسین یوسفزئی کی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رضیہ سلطانہ اورکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر روبی بلال بھی موجود تھیں۔