آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن کی ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سے ملاقات

بدھ 9 مئی 2018 13:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن ( اپٹا ) ضلع ملاکنڈ نے گذشتہ روز بٹ خیلہ میں ڈویڑنل کنونشن کے کامیاب انعقاد کے بعد ضلعی صدر امیر افضل خان کی قیاد ت میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی سے ملاقات کی اور ان سے پرائمری اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی نے آل پرائمری ٹیچرزایسو سی ایشن ( اپٹا ) ضلع ملاکنڈکے وفد کے مسائل غور سے سنے اور انہیں پہلی ترجیح میں حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وفدمیں جنرل سیکرٹری آفتاب خان ،سینئرنائب صدر محمدار شد خان ،تحصیل بٹ خیلہ کے صدر شوکت خان اور بائیزئی تحصیل کے صدر شاہ روم خان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :