اسلام امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے‘مولانا محمدعارف حقانی

بدھ 9 مئی 2018 13:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مہمندایجنسی کی تحصیل حلیمزئی جامعہ عبداللہ ابن مسعود خاپخ چوک تاروخیل میں دستاربندی کی تقریب میں منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، مدارس کے طلباء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نوجوانان اصناف پاکستان کے امیر مفتی محمد ندیم محمودی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں 14 حفاظ القرآن اور 13 طلباء نے قرات کی سند حاصل کیں جبکہ 29 طلباء نے ناظرہ قرآن مجید ختم کیں اور علمائے کرام نے انہیں پگڑیاں پہنائیں۔

مفتی محمد ندیم محمودی، مدرسہ جامعہ عبداللہ ابن مسعود کے مہتمم مولانا عبدالحق، ناظم اعلیٰ عبدالمنان سنگر، جے یو آئی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی نے کہا کہ مدارس دین اسلام کے قلعے ہیں ‘اسلام امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے آج کل کے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں جنہیں راہ راست پر لانے کیلئے علمائے کرام اور دینی مدارس کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :