معمولی جھگڑے پر شو ہر نے بیوی کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی

بدھ 9 مئی 2018 14:51

معمولی جھگڑے پر شو ہر نے بیوی کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) معمولی جھگڑے پر شو ہر نے بیوی کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی تفصیل کے مطا بق گز شتی روز تھا نہ سا ندل بار کے علاقہ کے رہائشی جو زف مسیح کا اپنی بیوی نگینہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہواطیش میں آکر شوہر نے بیوی کو کمرے میں بند کر کے تیل ڈال کر آگ لگا دی اہل محلہ نے چیخوں پکار سن کر ریسکیو1122کو فون کیا ریسکیو ٹیم نے متا ثرہ خاتوں کو الائیڈ ہسپتال کے برن سنٹرمنتقل کیا ڈاکٹرز کے مطا بق خاتوں بری طرح جھلس چکی اور جسم کا بیشترجل چکا ہے شوہر موقہ سے فرار پو لیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :