نامعلوم چور بیکری سے 10 لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

بدھ 9 مئی 2018 15:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) نامعلوم چور بیکری سے 10 لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بیکری کے مالک کی رپورٹ پر پولیس نے بیکری کی سی سی ٹی وی کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بیکری کے مالک اسامہ خان کے مطابق نامعلوم چور ان کی بیکری کے عقب میں نقب لگا کر دکان میں گھسے اور 10 لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ متاثرہ تاجر کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بیکری کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :