نواز شریف اسحاق ڈار کو وطن واپس کیوں نہیں آنے دے رہے؛ معروف صحافی نےا ہم راز سے پردہ اٹھا دیا

نواز شریف کو ڈر ہے کہیں اسحاق ڈار وطن واپس آ کر منہ نہ کھول دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 مئی 2018 15:35

نواز شریف اسحاق ڈار کو وطن واپس کیوں نہیں آنے دے رہے؛ معروف صحافی نےا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09مئی 2018ء) معروف صحافی عامر متین کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی موجودہ وزیر خزانہ مفرور ہو جائے۔دنیا میں کہیں بھی یہ ممکن نہیں ہو سکتا۔عامر متین کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں نواز شریف کے دور حکومت میں اصل حکمران تو اسحاق ڈار تھے۔اور اخلاقی طور پر ان بیس سالوں کے دوران ورچوئل پرائم منسٹر اسحاق ڈار تھے۔

اسحاق ڈار پچاس پچاس کمیٹیاں چلاتے تھے۔اور کسی بھی وزیر کی جرات نہیں ہوتی تھی کہ وہ وزیر خزانہ کی کسی بات سے انکار کرے۔اور نواز شریف نے اپنی وزارت عظمی اسحاق ڈار کو ٹھیکے پر دی تھی۔عامر متین کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسحاق ڈار کے ملک واپس نہ آنے کہ پیچھے بھی نواز شریف ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ اسحاق ڈار ملک واپس آئیں۔

کیونکہ نواز شریف جب جدہ گئے تھے تو تب اسحاق ڈار نے ایک متنازع بیان دے د یا تھا۔کہ میرا کوئی قصور نہیں ہے۔سارے چور شریف خاندان میں ہیں۔اور انہوں نے حدیبیہ کیس سے متعلق بھی زبان کھول دی تھی۔تو نواز شریف کو یہ بھی ڈر ہے کہ اگر اسحاق ڈار پاکستان واپس آ گئے تو وہ تو دو منٹ میں بہت ساری باتوں کا اقرار کر لیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی تھی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن تو آنا ہی پڑے گا جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ خبروں میں تو اسحاق ڈار کو آتے جاتے دیکھتے ہیں۔ وہ صحت مند ہیں اور یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 8 مئی کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: