اٹھارہ ہزاری، پریذائڈنگ آفیسر کی سزاء کے فیصلے میںگرفتاری رضاکارانہ طور پر اپنے دفاع کیلئے دی ہے،حیات جبوآنہ

جلد عوام کے درمیان ہوں گا،سابق ایم پی اے

بدھ 9 مئی 2018 21:25

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ نے کہا ہے کہ پریذائڈنگ آفیسر کی سزاء کے فیصلے میںگرفتاری رضاکارانہ طور پر اپنے دفاع کیلئے دی ہے کارکنوں کی دعائیںمیرے ساتھ ہیں انشاء اللہ سرخرو ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گا ان خیالات اظہار انہوں نے جھنگ جیل میں ملاقات کرنیوالے اپنے عزیز واقارب اور دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلے میں آج تک مجھے گرفتار کرنے کی کسی نے کوشش نہیں کی علاقہ میجسٹریٹ کی عدالت میں خود پیش ہو کر گرفتاری پیش کی اس میں کسی کو خوش یا غمگین ہونے کی ضرورت نہیں میں نے قانون کے احترام میں ایسا کیا اانتخابات میں مخالفین کیلئے کھلا میدان نہیں چھوڑنا چاہتے اپنے اوپر ہر الزام کادفاع کروں گا حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں انہیں کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں اور سپورٹرز کو قطعی طور پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں جبوآنہ گروپ بلدیاتی الیکشن کی طرح جنرل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گا وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر خود مقابلہ کریں گے۔