ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کی زیر صدارت ایس پی آفس میں انسداد کرائم اجلاس منعقد کیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 21:32

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کی زیر صدارت ایس پی آفس میں انسداد کرائم اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ضلع صحبت پور بھر کے پولیس آفیسران جن میں سرکل سنہڑی کے ڈی ایس پی سکندر حیات جمالی ،سرکل صحبت پور کے ڈی ایس پی منیم کھوسہ، پی آئی محمد آصف داجلی، ریڈر میر حسن لانگو، سرکل سنہڑی کے سی آئی اے انچارج حبیب اللہ کھوکھر، سمیت تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شامل تھے۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران پولیس کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔گزشتہ ماہ صحبت پور کے مختلف تھانوں میں 10مقدمات درج ہوئے،21روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیااور غیر قانونی اسلحہ پر بھی کاروائی کر کے 02عدد ٹی ٹی پسٹل،02میگزین،09گولیاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی غلام حسین باجوئی نے پولیس آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی انتھک کوششوں سے ضلع میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جسے برقرار رکھنے کے لیئے کوشاں رہنا ہوگا۔

اوراپنے فرائض احسن طور پر ادا کرنے ہوں گے۔انھون نے پولیس آفیسران کو واضع طور پر ہدایات دیں کہ ضلع میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میںاپنا اہم کردار ادا کریں۔اور اپنے فرائض احسن طور پر ادا کریں۔کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ عوام اپنی شکایات ومسائل براہ راست ایس پی آفس یاصحبت پور پولیس کے فیس بک پیج کے ذریعے رابطہ کر کے درج کر وا ئیں۔اس موقع پر پولیس آفیسران نے ایس پی صحبت پور کے احکامات پر عمل کرنے اور اپنے فرائض احسن طور پر نبھانے کا عہد کیا۔