نیب نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مئی 2018 20:10

نیب نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) نیب نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نی جانب سے ایک مرتبہ پھر ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے وزیراعلی پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو صاف پانی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ شہباز شریف کو 4 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کو نیب لاہور کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

4 جون کی پیشی کی دوران شہباز شریف سے نیب کے تفتیشی افسران صاف پانی منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے سوالات کریں گے۔ واضح رہے کہ 4 جون سے قبل ہی وفاقی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ لہذا شہباز شریف 4 جون کو بطور وزیراعلی پنجاب نہیں بلکہ بطور ن لیگ کے صدر نیب کے سامنےپیش ہوں گے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ نیب اس سے قبل بھی شہباز شریف کو دیگر کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کر چکی ہے۔ اب نیب نے شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔