ایبٹ آباد جیل سے کاٹے گئے درختوں کی محکمانہ تحقیقات شروع کر دی گئیں

بدھ 9 مئی 2018 23:14

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ایبٹ آباد جیل سے کاٹے گئے درختوں کی محکمانہ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے ایبٹ آباد آنے کے بعد درخت کاٹنے کے بعد پیسے نہ ملنے کی شکایت کرنے والے شخص کو پیسے دلوا کر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش شروع کر دی جس سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد جیل سے 35 سے زائد درخت کاٹے کئے تھے لیکن سرکاری خزانہ میں کوئی پیسہ جمع نہیں کرایا گیا اور آکشن کمیٹی بنائے بغیر درخت فروخت کر دیئے گئے۔

درخت کاٹنے والے شخص نثار احمد نے درخواست دی کہ اس نے درخت کاٹے، اس کے بدلے اس کے 80 ہزار روپے واجب الادا ہیں جو ادا نہیں کئے گئے جس پر اینٹی کرپشن اور محکمانہ طور پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گذشتہ روز محکمانہ تحقیقاتی کمیٹی کے افسران ناصر بنگش اور سخاوت شاہ ایبٹ آباد آئے جنہوں نے تحقیقات کرنے کی بجائے درخواست گذار کو 80 ہزار روپے دلوا دیئے اور معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔