Live Updates

سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے پرپی ٹی آئی کی14اراکین فارغ

باقی چھ ایم پی ایز کے متعلق آئندہ دوروزمیں فیصلہ کیاجائے گا،ترجمان وزیراعلیٰ کے پی شوکت یوسفزئی

بدھ 9 مئی 2018 23:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات کے دوران وفاداریاں تبدیل کرنے اور ووٹ فروخت کرنے پر 14اراکین اسمبلی کو فارغ کردیا جبکہ باقی اراکین اسمبلی کے متعلق دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا جن اراکین کو پارٹی سے نکالا گیا ہے ان میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن نرگس بی بی ، دینا ناز، نگینہ خان، نسیم حیات ، یاسین خلیل ، قربان خان ، ضیاء اللہ آفریدی ، امجد آفریدی ، عبید اللہ مایار،زاہد درانی،وجہہ الزماں،جاوید نسیم،عبدالحق،خاتون بی بی شامل ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے پر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ اور حمایت یافتہ دو امیدواروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے تھے اور اس متعلق پہلے وزیراعلیٰ اور بعدازاں سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی ، جن میں سے بعض اراکین نے شوکاز نوٹسز پھاڑ دیئے تھے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کے مطابق باقی اراکین جن کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں کے متعلق دو روز بعد اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شوکازنوٹس کاجواب نہ دینے والے ممبران کوفارغ تصورکیاجائے گا اورانکے ناموں پر کوئی نظرثانی نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ ووٹ بیچنے والے ممبران کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ اسدقیصر وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مشاورت کرکے ایک دودن میں کمیٹی کااجلاس بلائینگے تاہم یہ واضح ہے کہ کمیٹی صرف ان ممبران کے ناموں پر نظرثانی کریگی جنہوںنے شوکازنوٹس کا جواب دیاہے اب تک اراکین خیبرپختونخوااسمبلی میں عارف یوسف،فوزیہ بی بی ،سمیع اللہ علیزئی،معراج ہمایون،فیصل زمان،سردارادریس نے نوٹس کاجواب دیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جن ممبران اسمبلی کے نام پریس کانفرنس میں لئے تھے انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے کافی وقت بھی دیا مگرجوشوکازنوٹسسزکاجواب دینے میں ناکام رہے انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ ہواہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات