سرگودھا ، 2گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 2 افراد زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 16:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے گائوں بنی شاہ بالا میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علاقہ کی برادری کے 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا توفائرنگ کی زد میں آکر غلام حسین اور باقر حسین شدید زخمی ہو گئے۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا کہ فریقین مین اراضی کے تنازعہ پرجھگڑا ہوا۔مسلح افرادفائرنگ کے بعد موقع سے فرارہو گئے۔پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :