ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور قیمتوں میں استحکام کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت اورسیکرٹری انڈسٹری کو نوٹس جاری

جمعرات 10 مئی 2018 16:35

ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور قیمتوں میں استحکام کیلئے درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماہ رمضان کے اندر ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور قیمتوں میں استحکام کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت اورسیکرٹری انڈسٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جس میں ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ماہ رمضان میں نہ صرف ذخیرہ اندوزی بڑھتی جاتی ہے بلکہ ضرورت زندگی کے قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوجاتا ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے اس کی وجہ سے مہنگائی بے قابو ہوجاتی ہے۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ مہنگائی پر قابو پانا اور ذخیرہ اندوز کیخلاف کارروائی حکومت کی قانونی ذمہ دار ہے لیکن حکومت اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔ حکومتی ادارے صرف دکھائے کیلئے کارروائی کرتے ہیں اور بڑے ذخیرہ اندوزوں کیلئے گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا۔ وکیل نے استدعا کہ حکومت کو ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی پر قابو پانے کی ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔