ایم کیو ایم کے کارکن عمران سعید کی درخواست ضمانت ،عدالت نے ملزم کے خلاف متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 10 مئی 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ طاہر پلازہ پر حملے اور قتل کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے کارکن عمران سعید کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ملزم کے خلاف متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملتوی کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ طاہر پلازہ پر حملے اور قتل کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے کارکن عمران سعید کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے پراسیکیوٹر سندھ سے استفسار کیا کہ طاہر پلازہ میں کیا ہوا تھا۔۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے استفسار پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 8 اپریل 2008 کو وکلا کے دفاتر پر آگ لگائی گئی تھی جبکہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 5 افراد کو قتل کیا تھا جسکے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ملزم قتل کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔۔عدالت نے ملزم کے خلاف متعلقہ شواہد اور ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی