پی آئی اے سی ای او نے حالیہ ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہیں کیے ، رضا ربانی

پی آئی اے مینجمنٹ نئی منتخب سی بی اے کی حوصلہ شکنی کیلئے اسٹاف کی تنخواہوں میں تاخیر کررہی ہے،سابق چیئر مین سینیٹ

جمعرات 10 مئی 2018 20:08

پی آئی اے  سی ای او نے حالیہ ریفرنڈم کے نتائج تسلیم نہیں کیے ، رضا ربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) سابق چیئر مین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی مینجمنٹ خصوصا سی ای او نے حالیہ ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اور اگر آپ کو یاد ہو کہ جب پیپلز یونیٹی کی سربراہی میں متحدہ اپوزیشن نے الیکشن جیتا تو اس وقت سی ای او نے ہیڈ کوارٹرز میں رینجرز کو طلب کیا تھا اور اب پی آئی اے کی مینجمنٹ نئی منتخب ہونے والی سی بی اے کی حوصلہ شکنی کے لئے جان بوجھ کر لوور اسٹاف کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے مزدور پالیسی جاری رکھتے ہوئے حالیہ بجٹ میں ملازمت پیشہ طبقے کے لئے کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں رکھا اور کم از کم تنخواہ اور پینشن میں بھی اضافہ نہیں کیا۔ یہ حکومت بڑے کاروبار کرنے والوں کی اور بینکاری شعبہ جات کی نمائندہ حکومت ہے اور اسے اس افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح میں بھی احساس نہیں ہے اور ایسے میں ملازمت پیشہ افراد کی تنخواہ نہ جاری کرنا ان کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پی آئی اے کی مینجمنٹ فوری طور پہ ملازمین کی تنخواہ جاری کرے اور بہانہ بازی سے گریز کرے۔۔