پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 122عطائیوں کے اڈے بند کردیئے

358علاج گاہوںپر چھاپے ،98نے نئے کاروبار شروع کر دئیے

جمعرات 10 مئی 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز122عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 11 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راولپنڈی،بہاولنگر،ساہیوال، قصور، پاکپتن، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، وہاڑی، مظفرگڑھ، سرگودھا اورلاہورشامل ہیں۔

ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں358علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی122پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کر دیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 15،قصور 11،گجرانوالہ،روالپنڈی میں 13،بہاولنگر اورمظفرگڑھ ہر ایک میںگیارہ گیارہ ،سرگودھا میں 10،جبکہ لاہور اور شیخوپورہ میں نونو اڈے سیل کیے گئے ہیں۔ مزید برآں اعداد وشمار کے مطابق 358میں سی98 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔