تربیتی طیارہ حادثہ ر دونوں پائلٹوں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ،سول ایوی ایشن کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف

جمعرات 10 مئی 2018 21:14

تربیتی طیارہ حادثہ ر دونوں پائلٹوں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ،سول ایوی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) تین روز قبل گارڈن ٹائون کے علاقے میں گرکر تباہ ہونے والے تربیتی طیارے کی تحقیقات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں سول ایوی ایشن کی جانب سے کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں قرار دیاگیا ہے کہ طیارے کو حادثہ کسی فنی خرابی کی وجہ سے بلکہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹوں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے انکوائری رپورٹ میں تباہ ہونے والے تربیتی طیارے کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ طیارے کی مجموعی عمر اکیس سال تھی مذکورہ طیارہ جس کا تعلق ایک امریکی کمپنی سے تھا 1997ء میں امریکہ میں تیارکیاگیا تیرہ سال تک بیرون ممالک استعمال ہونے کے بعد اس طیارے کو پاکستان لایا گیا پاکستان میں تباہ ہونے والے اس تربیتی طیارے کو 2012ء میں رجسٹرڈ کیاگیا جبکہ مسلسل چھ سال تک پاکستان میں چلنے کے بعد یہ طیارہ گر کر مکمل طورپر تباہ ہوگیا مذکورہ طیارہ تیار کرنے والی کمپنی کا نام سسنیا بتایا گیا ہے۔

)