شاہ کوٹ: پولیس اشتہاری مجرم کی مہمان نوازی میں بازی لے گئی

وز ریمانڈ کے باجود آلہ قتل برآمد کروانے میں ناکام ، ملزم کے ساتھ ساز باز ہے ، وارثان مقتول

جمعرات 10 مئی 2018 21:15

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) شاہکوٹ پولیس اشتہاری مجرم کی مہمان نوازی میں بازی لے گئی ، 10 روز ریمانڈ کے باجود آلہ قتل برآمد کروانے میں ناکام ، پولیس ملزم کے ساتھ ساز باز ہے ، وارثان مقتول ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ اشتہاری مجرم عمر عرف عمری کو گزشتہ دنوں مقتول آصف بھٹی کے وارثان نے فیصل آباد سے پکڑ کر حوالہ پولیس کیا ، پولیس نے عمری کا ریمانڈ لیا اور دس دن تک ریمانڈ ہی لیتی رہی اور قاتل کو مہمان بنا کر رکھا ہوا ہے مگر قاتل سے آلہ قتل برآمد کروانے میں ناکام ہے ، پولیس مبینہ طور پر قاتل اور اس کے گینگ سے ساز باز ہونے کی بناء پر کاروائی سے گریزاں ہے ، وارثان مقتول نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مقامی پولیس کو مقتول کے خلاف کاروائی کے احکامات صادر فرمائیں اور ہمیں انصاف دلائیں ۔