Live Updates

نواز شریف کے خون میں کرپشن اور بے وفائی شامل ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

(ن) لیگ ٹھگوں اور ڈاکوئوں کا گروہ ہے، باشعور عوام با خبرہیںاوراب مزید ان کے جھانسوں میں نہیںآئیں گے،بیان

جمعرات 10 مئی 2018 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی پریس کانفرس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خون میں کرپشن اور بے وفائی شامل ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہ نواز شریف جدی پستی کرپٹ ہیںیہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ، (ن) لیگ ٹھگوں اور ڈاکوئوں کا گروہ ہے، باشعور عوام با خبرہیںاوراب مزید ان کے جھانسوں میں نہیںآئیں گے۔

انہوںنے کہاہے کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں ، نواز شریف کو اپنی اور اپنے خاندان کی لوٹ مار اور کرپشن کا قوم کو حساب دینا ہوگا تحریک انصاف کا اولین مقصد لوٹی ہوئی دولت کو ملک میں واپس لانا ہے اور ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کروانا ہے ، نواز شریف احتساب سے رائے فرار حاصل کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور انہیں معلوم ہونا چاہیے روپے روپے کا حساب دینے تک ان کی جان نہیں چھوٹے گی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دن گنے جا چکے ہے لوٹ مار کرنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے عمران خان کا مئوقف سچ ثابت ہوا کہ نواز شریف اور اسکا خاندان لوٹ مار میں ملوث ہے، شریف خاندان امیر اور پاکستان غریب ہے ، غریب عوام کو نہ تو دو وقت کی روٹی مل رہی ہے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ملتی ہے ، بھارتی نواز حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور میرٹ ، خلوص اور ایمانتداری ہے ، اقتدار میں آتے ہی عوام کی تمام امیدوں پر پی ٹی آئی پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات