میاں صاحب کا الزام درست نہیں کہ ان کے لوگوں سے پارٹی چھڑوائی جارہی ہے ،ْنعیم الحق

جمعرات 10 مئی 2018 22:19

میاں صاحب کا الزام درست نہیں کہ ان کے لوگوں سے پارٹی چھڑوائی جارہی ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا الزام درست نہیں کہ ان کے لوگوں سے پارٹی چھڑوائی جارہی ہے،معزولی کے بعد میاں صاحب کی پارٹی تتر بتر ہے ،ْ ن لیگ چھوڑنے والوں کو ن لیگ کا مستقبل نظر نہیں آرہا ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ میاں صاحب کا ماضی تو منی لانڈرنگ سے بھر پور ہے ،ْاداروں کا حق ہوتاہے کہ اطلاع کی بنیاد پر تفتیش کی جائے۔