Live Updates

چوہدری نثار نے این اے 63 سے بھی انتخاب لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

وزیر داخلہ مجموعی طور پر 2قومی اور 2صوبائی حلقوں سے انتخابات لڑیں گے،قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 59اور این اے 63شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں پی پی 10اور پی پی 14شامل ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 مئی 2018 20:19

چوہدری نثار نے این اے 63 سے بھی انتخاب لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10 مئی 2018ء ) : چوہدری نثار نے این اے 63 سے بھی انتخاب لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا وزیر داخلہ مجموعی طور پر 2قومی اور 2صوبائی حلقوں سے انتخابات لڑیں گے،قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 59اور این اے 63شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں پی پی 10اور پی پی 14شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی حیثیت حاصل ہے۔

انکی مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔اانہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار اب مسلم لیگ ن سے ناراض ناراض نظر آتے ہیں ۔اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں ۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل چوہدری نثار کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں اور عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھی چوہدری نثار سے رابطوں کی تصدیق کی تھی ۔تاہم اس سے پہلے کہ افواہیں جڑ پکڑ جاتی چوہدری نثار نے ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں سے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ۔30 اپریل کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی10اور پی پی14سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

اس پریس کانفرنس میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکسلا واہ کے حلقہ این ای63سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وہ ٹیکسلا واہ کے پارٹی لیڈران کی مشاورت کے بعد کریں گے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق چوہدری نثار نے این اے 63 سے انتخابات لڑنے کا حتمی فیصلہ بھی کر لیا ہے اور اس طرح سابق وزیر داخلہ مجموعی طور پر 2قومی اور 2صوبائی حلقوں سے انتخابات لڑیں گے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 59اور این اے 63شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں پی پی 10اور پی پی 14شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات