حافظ حسین احمد اچانک اور اہم دورے پر قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے

جمعرات 10 مئی 2018 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی ترجما ن ومتحدہ مجلس عمل کے مرکزی کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے اچانک اور اہم دورے پر قلعہ سیف اللہ پہنچ گئے جسکو زرائع اہم دورہ قرار دے رہاہے مدرسہ روضتہ القرآن کے سالانہ جلسے دستار فضیلت کانفرنس میں شرکت اور مسلم باغ میں متحدہ،مجلس عمل کے صوباء صدر مولانا نوراللہ کے رہائش گاہ راحت زئی ہاوس بھی گے جہاں پر دونوں رہنما ئوں کے درمیان طویل نشست پر ملکی اور بین القوامی حالات پر دلچسپ گفتگو قبل ازا ں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کے مدرسہ دارالعلوم مسلم باغ گئے ،باخبر ذرائع سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے ایک روز دورہ قلعہ سیف اللہ کو انتہائی اہم قرار دہے رہے ہیں کیونکہ ایک طرف متحدہ مجلس عمل اور جمعیت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن دوروزہ دورے پر کوئٹہ پر پہنچ گئے بااعتماد زرائع نے یہ بھی بتایا کہ حافظ حسین احمد کے ایک روزہ دورہ قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صفوں میں جو اندرونی اختلافات ہیںان کو ختم کرنے میں مدد ملے گے ،ذرائع نے یہ بھی بتا یا کہ اس دورے کے مثبت نتائج مستقبل قریب متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علما اسلام کے حوالے سے ہونگے ،انکے ہمراہ صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر احمد ،مولانا محمد طاہر توحیدی بھی تھے،دریں اثناء حافظ حسین احمد سے مسلم باغ میں جمعیت کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا قاضی عصمت اللہ نے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں مجلس عمل کے قیام اور جمعیت علماء اسلام کے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔