اسلام آباد، ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس بجلی کا شیڈول تبدیل

جمعرات 10 مئی 2018 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس مورخہ 11مئی 2018 کو آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈڑز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی مورخہ11 مئی،صبح09:00 بجے تادن 15:00 بجے تک ڈھوک اعوان، زراج 1-فیڈرز، ،صبح09:00 بجے تادن 12:00 بجے تک طارق شہید، فاروق اعظم، کھنہ روڈ، کے آر ایل، کھنہ II-فیڈرز، صبح 10:00 بجے تادن 16:00 بجے تک ڈسٹو، شاہدرہ، نیو شا ہدرہ، انگوری، ٹی اینڈ ٹی، تریٹ، گلف سٹی فیڈرز، صبح 10:00 بجے تادن 14:00 بجے تک انڈسٹریل اسٹیٹ، خان آباد فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 13:00 بجے تک چو آ سیدن شاہ فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

مزید برآں مورخہ11 مئی صبح 11:00بجے تا مورخہ 13مئی دن 13:00بجے تک نیو واہ گرڈ اسٹیشن پر کام کے دوران متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری رہے گی تاہم ضرورت کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :