بلوچستان کا رواں مالی سال کا بجٹ 13 مئی کو پیش کیا جائیگا

جمعرات 10 مئی 2018 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) بلوچستان کے رواں مالی سال کا بجٹ 13 مئی کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائیگا بجٹ کا کل حجم 350 ارب سے لے کر400 ارب روپے پر مشتمل ہو گا جس میں غیر ترقیاتی بجٹ300 ارب روپے ترقیاتی بجٹ 100 ارب روپے بجٹ میں 3 ہزار نئی آسامیاں مختص کی گئی 30 سے 35 ارب روپے کاخسارہ ہو گا امن وامان ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کا پانچواں اور آخری بجٹ رواں مالی سال 13 مئی کو شام چار بجے مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی بلوچستان اسمبلی میں پیش کرینگے بجٹ کا کل حجم350 ارب سے لے کر400 ارب روپے تک ہو گا جس میں ترقیاتی بجٹ100 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ300 ارب روپے تک ہو گا30 سی35 ارب روپے تک خسارہ کا بجٹ ہو گا جبکہ ایجو کیشن کے لئی50 ارب روپے امن وامان کے لئی40 ارب روپے اور صحت کے لئی24 ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں3 ہزار نئی آسامیاں بھی مختص کی گئی بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت کے شعبوں کے علاوہ دیگر شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔