رمضان المبارک کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی، چاند کی رویت کے حوالے سے خیبرپختوںخواہ کے علماء کا اہم اعلان

گزشتہ کئی برس سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کیلئے صوبے کے علماء اور مفتیوں نے اس مرتبہ مرکز کیساتھ ایک ہی روز عید اور روزہ منانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مئی 2018 21:18

رمضان المبارک کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی، چاند کی رویت کے حوالے سے خیبرپختوںخواہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) رمضان کے چاند کی رویت کا تنازعہ ختم کرنے کیلئے خیبرپختوںخواہ کے علماء اور مفتیوں کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز اگلے ہو جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں مفتی اعظم پاکستان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں 16 مئی بروز بدھ کو بلایا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان ہی کریں گے۔ جبکہ اجلاس میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اب خیبرپختوںخواہ کے علماء اور مفتیوں کی جانب سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی برس سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کیلئے صوبے کے علماء اور مفتیوں نے اس مرتبہ مرکز کیساتھ ایک ہی روز عید اور روزہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختوںخواہ کے علماء اور مفتیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ رمضان اور عید کے چان کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرکے اس پر عمل کیا جائے گا۔ یوں کئی برس سے ملک میں ایک روز رمضان کے آغاز اور عید نہ منا پانے کا تنازعہ بالآخر ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ محکمہ موسمیات اور ماہر فلکیات پہلے ہی رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اہم پیشن گوئی کر چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات اور ماہر فلکیات کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 16 مئی کو نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا کے 99 فیصد اسلامی ممالک میں بھی رمضان کا چاند 16 مئی کو ہی نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ ایسے میں پاکستان اور دنیا کے دیگر اسلامی ممالک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کا امکان ہے۔