شوبز نے مجھے وہ مقام دیا جس کا سوچا بھی نہیں تھا، زارا شیخ

خوبصورت چہروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کوایک نئی سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، جوکہ بہت خوش آئند ہے‘انٹرویو

جمعہ 11 مئی 2018 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا، جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں زارا شیخ نے کہا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اوراس شعبے میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا، جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا۔ جب تک میں نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا تومجھے بہت سی باتیں سننے کوملیں لیکن جب اس کا حصہ بنی تووہ سب افواہیں لگیں۔

(جاری ہے)

واقعی ہی اس شعبے کی بات ہی کچھ الگ ہے۔ادکارہ نے کہا کہ یہاں کام کرتے ہوئے جہاں مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہارکا بہترین موقع ملا، وہیں مجھے ایک نئی شناخت ملی، جواب تمام عمر میرے ساتھ رہے گی۔زارا شیخ نے کہا کہ اس وقت پڑھے لکھے نوجوان اس شعبے کی جانب آرہے ہیں۔ کوئی فلم کی ڈائریکشن کررہا ہے توکوئی رائٹنگ، کوئی میوزک بنارہا ہے توکوئی گارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹنگ کی بات کریں توخوبصورت چہروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کوایک نئی سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، جوکہ بہت خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :