نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ 15 مئی کو نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 11:30

نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) حکومتی جماعت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ 15 مئی کو نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

لیکن میں ابھی نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتا سکتا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میڈیا جتنا بھی کہے میں نگران وزیراعظم کا نام نہیں بتا سکتا۔خورشید کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر سب متفق ہوں گے۔اور نگران وزیراعظم کا نام سب کے لیے قابل قبول ہو گا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان 15 مئی کو کریں گے۔یاد رہے کچھ دن قبل بھی خورشید شاہ نے کہا تھا کہ نگران سیٹ اپ کے لیے ناموں کو آخری لمحات تک خفیہ رکھنے کا اقدام قصداً کیا جارہا ہے اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت سے بھی درخواست کی کہ تجویز کردہ ناموں کا اعلان آخری لمحات تک نہ کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے اب تک نگران سیٹ اپ کے لیے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ ہر جماعت میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جو ذرائع ابلاغ کے افراد سے اچھے مراسم نبھانے کیلئے حساس معلومات لیک کردیتے ہیں جس کے بعد تجزیوں، تبصروں اور تنقید کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور دونوں فریقین کے مابین کسی باہمی اتفاق رائے میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔اس لیے خورشید شاہ نے ابھی نگران وزیراعظم کے نام کو خفیہ رکھا ہے اور کہا کہ میڈیا جتنا بھی کہے ابھی نام نہیں بتا سکتا۔تاہم نگران  وزیراعظم جو بھی ہے وہ سب سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول ہو گا۔