جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ واہ کینٹ

جمعہ 11 مئی 2018 13:18

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے عوام اور میڈیا کے نمائندے پولیس کے آنکھ اور کان ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ گوگیر ہ کی حدود میں لگائی جانیو الی کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق کے علاوہ پولیس افسران اور ملازمین سمیت میڈیا سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا کہ ضلع بھر میں نہ تو کوئی نوگوا یریا ہے اور نہ بننے دیا جائے گا قانون کی رٹ ہر صورت بر قرار رکھی جائے گی جرم کرنے والا خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو قانون سے طاقتور نہیں ہو سکتا مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ضلعی پولیس کی ا ولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیئے اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے تھانہ گوگیرہ کی جانب سے ڈکیت گینگ سے برآمد ہونیوالی رقم کو ان کے مالکان کے حوالے کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد اخترخان کو شاباش دی گزشتہ دنوں ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے والے تھانہ گوگیرہ کے پولیس افسران اور ملازمین کوگوگیرہ پریس کلب کی جانب سے شیلڈز دی گئیںجبکہ بہترین میڈیا پبلک کوارڈینیشن پرپی او آر ڈی پی او خالد محمود ،نائب پی اوآر علی اکبر کو اعزازی شیلڈز دی گئیں گوگیرہ پریس کلب کے صدر مہر محمد سلیم ، سینئر صحافی سرور انجم ،کالم نگارصابر مغل ،چودھری محمد یٰسین،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس رائے امداد تبسم ،کاشف مغل ،رائے علی اکبر نے عوامی مسائل کے حل کے لیئے کھلی کچہری کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا -

متعلقہ عنوان :