صرف سیاستدانوں کا ہی احتساب ہوتا ہے ، رہنما عوامی نیشنل پارٹی غلام احمد بلور

جمعہ 11 مئی 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ صرف سیاستدانوں کا احتساب ہوتاہے جبکہ کسی ڈکٹیٹر کا احتساب نہیں ہوا۔ نواز شریف کاجومطالبہ ہے وہ درست ہے ۔ اداروں کو اپنی حددود میں رہ کر کام کرنا ہو گا اور سیاستدانوں کی بھی کوئی عزت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جسے خلائی مخلوق کہتے ہیں میں انہیں فرشتوں کا نام دیتا ہوں، جنہوں نے مجھے 72ہزار ووٹوں سے ہرایا، چیئرمین نیب مفروضوں پر بیان دیتے ہیں اور صرف سیاستدانوں کے خلاف احتساب ہوتا کبھی کسی ڈکٹیٹر کا احتساب نہیں ہوا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف ایک قومی لیڈر ہیں، وہ ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ انہیں آئے روز پیشیوں پر بلایا جاتا ہے جبکہ پرویز مشرف یا کسی اور لیڈر کو کبھی طلب نہیں کیا گیا۔